پاکستان کرپشن کے لحاظ سے ابھی بھی بدتر ملک ،
رشوت ستانی ہر سطح پر موجود ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ے اسکیل پر پاکستان کی سطح 98 ، بنگلہ دیش 93 ،بھارت 40 افغانستان 15 جب کہ چین 41 نمبر پر ہے،رپورٹ
جمعرات 22 فروری 2018 12:21
(جاری ہے)
بدعنوانی کے لحاظ سے رپورٹ میں پاکستان کو بدتر ملک قرار دیا گیا ہے، جہاں رشوت ستانی ہر سطح پر موجود ہے۔
یہاں تک کہ ایک سے 100 کے اسکیل پر پاکستان کی سطح 98 جب کہ بنگلہ دیش 93 کی سطح پر ہے۔ ایشیائی ملکوں پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، قرغیزستان، میانمار، نیپال، اور تاجکستان میں انتہائی درجے کی بدعنوانی ہے، جس کے نتیجے میں وسیع شعبہ جات اور ادارے متاثر ہو رہے ہیں،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق، بدعنوانی میں پاکستان ایک سے 100 کے اسکیل پر 30؛ بنگلہ دیش 28؛ بھارت 40؛ افغانستان 15 جب کہ چین 41 نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابقان ملکوں میں بدعنوانی کے خلاف کوششوں میں محدود پیش رفت حاصل ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی، اِن ممالک میں شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے کا ریکارڈ خاطر خواہ نہیں ہے۔پاکستان کے حوالے سے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر کمپنیاں رشوت ستانی کو اِن ملکوں میں سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتی ہیں۔ علاوہ ازیں، عمل داری کے ضمن میں منی لانڈرنگ خطے کا ایک باعث تشویش معاملہ ہی؛ جب کہ زیادہ تر ملکوں میں منی لانڈرنگ سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں ضابطے غیر تسلی بخش ہیں۔دوسری جانب ان ملکوں میں سرکاری رقوم کے انتظام میں عدم شفافیت کا عنصر عام ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بجٹ کے لیے مختص رقوم بہتر طور پر خرچ کی جائیں اور اسے ضایع ہونے سے بچانے کی حتی الوسع ضمانت موجود ہو۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 75 فی صد لوگ جن کا زمین سے متعلق امور سے واسطہ پڑتا ہے جب کہ پولیس سے تعلق میں آنے والے 65 فی صد حضرات کو رشوت ستانی کی شکایت ہی؛ یہاں تک کہ ٹیکس آمدن، سرکاری اہل کار اور سیاسی پارٹیوں تک میں انتہائی بدعنوانی کی شکایات عام ہیں،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ گذشتہ عشرے کے دوران بھارت کے دفاعی اخراجات میں 147فی صد کا اضافہ دیکھا گیا اور پاکستان میں 107 فی صد جب کہ بنگلہ دیش میں 202 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رپورٹ میں کہا گیاکہ فوجی کاروبار کے حوالے سے غیر شفافیت برتی جا رہی ہے، جب کہ 2007ء میں فوجی کاروبار کی مالیت اندازاً 10 ارب ڈالر تھی۔ادھر بھارت میں 2013ء میں فوج غیرقانونی طور پر گالف کورس چلا رہی تھی، جو سرکاری زمین پر واقع ہیں؛ جب کہ بھارت کی فضائیہ کے اہل کار ناجائز شاپنگ مالز اور سنیما ہال چلارہے ہیں۔ بنگلہ دیش میں اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ فوج ملک کے قدرتی وسائل کا ناجائز اور بے دریغ استعمال کرتی ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ حاصل شدہ تجزئے اور انڈیکس کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ وہ ملک جہاں صحافتی آزادی اور غیر سرکاری تنظیموں کے تحفظ کا خاطر خواہ بندوبست نہیں ہے، وہاں رشوت ستانی کی شرح بدترین صورت حال اختیار کر چکی ہے۔کمیٹی ٹو پراٹیکٹ جرنلسٹس کے اعدا و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسے ملکوں میں جہاں بدعنوانی کی صورت حال بدترین ہے وہاں گذشتہ چھ برسوں کے دوران مجموعی طور پر ہر ہفتے ایک صحافی ہلاک ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ پانچ میں سے ایک صحافی بدعنوانی کی خبریں دینے کی پاداش میں ہلاک کیا جاتا ہے۔ پھر یہ کہ ایسے ملکوں میں اکثریتی معاملات میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔اس سلسلے میں 100 ملکوں میں سے برازیل کا نام لیا گیا ہے، جہاں گذشتہ چھ برسوں کے دوران 20 صحافی ہلاک ہوئے، جہاں بلدیاتی حکومت اور منشیات کے کاروبار کے جرائم عام ہیں۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل عالمی متمدن معاشرے کی تنظیم ہے جو بدعنوانی کے خلاف صف آرا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.