مشال خان قتل کیس میں 26 افراد کی بریت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی

جمعرات 22 فروری 2018 12:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے مشال خان قتل کیس میں 26 افراد کی بریت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل لطیف یوسفزئی نے تین الگ الگ اپیلیں دائر کیں جن میں سے پہلی اپیل میں عدالت سے 26 افراد کی بریت کو معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لطیف یوسفزئی کی جانب سے دائر دوسری اپیل میں مرکزی ملزم سمیت 31 افراد کی جرم سے بریت کے خلاف جبکہ تیسری اپیل میں31 افراد کو تین سال کی قید سنا دی گئی ہے، کی سزا میں اضافہ کی اپیل کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے 26 افراد کی بریت کے فیصلہ میں واضح غلطی کی اور غیر قانونی طور پر بری کر دیا جبکہ استغاثہ کی جانب سے ان کے خلاف ثبوت پیش کئے گئے تھے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ بریت قانون کی نظر میں برقرار رہنے کے قابل نہیں ہے اس لئے اس کو معطل کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :