اصل وزیراعظم شاہد خاقان نہیں، فواد حسن فواد ہیں ،ْفواد چودھری

مافیا کو توڑنا ضروری ہے ،ْ اداروں کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکن تیار رہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 فروری 2018 13:31

اصل وزیراعظم شاہد خاقان نہیں، فواد حسن فواد ہیں ،ْفواد چودھری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اصل وزیر اعظم نہیں ،ْاصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیں جو جاتی امرا سے ہدایات دیتے ہیں ،ْجو بیوروکریسی کی مافیاکے باس ہیں ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگورہنما تحریک انصاف نے کہا کہ مافیا کو توڑنا ضروری ہے ، اداروں کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکن تیار رہیں۔

(جاری ہے)

فواد چودھری نے کہا کہ سعدرفیق ،فوادحسن فواد،احد چیمہ،ڈی سی اولاہورمحمدعثمان پانچ افرادکاگروہ ہے،یہ لوگ پاکستان کی بیوروکریسی میں پینٹاگون کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں،سعد رفیق پانچ افراد کے گروہ کے سربراہ شہبازشریف کا فرنٹ مین ہے۔رہنما تحریک انصاف نے احد چیمہ کی گرفتاری کو اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ نے آشیانہ رہائشی اسکیم میںسعد رفیق کی کمپنی پیراگون کو 14ارب روپے کا غیر قانونی ٹھیکا دیا ،ْجسے سعد رفیق کا بھائی چلاتاہے۔انہوں نے کہا کہ احد چیمہ وعدہ معاف گواہ بنیگا ،گینگ کا سرغنہ تو سعد رفیق ہے۔

متعلقہ عنوان :