موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت مارچ میں مکمل کر نے کی ہدایت

جمعرات 22 فروری 2018 14:18

فیصل آباد۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسم گرما میں اگائی جانے والی سبزیوں کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور بتایاہے کہ موسم گرما کی سبزیوں میں کریلہ، گھیا کدو، کالی توری، بھنڈی توری، بینگن ، ٹماٹر ، سبز مرچ، شملہ مرچ ، تر اور کھیرا اہم سبزیات ہیںجنہیں حکومت پنجاب کے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت محکمہ زراعت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے بیجوں کے پیکٹس حاصل کرکے بآسانی کاشت کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ ان سبزیوں کی نشوونما کے لیے بہترین درجہ حرارت 20 سے 35ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ اس سے زیادہ یا کم درجہ حرارت سبزیوں کی پیداوار پر اثر انداز ہوتاہے ۔انہوںنے بتایاکہ سبزیوں کی کاشت کے لیے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی زرخیز زمین ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ موسم گرما کی سبزیوںکی ایسی اقسام کا انتخاب کرنا چاہیے جو کہ موسمی حالات کے مطابق اور کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہوں اور ان کے بیج کی شرح اگائو 80 فیصد سے کم نہ ہو۔

انہوںنے کہاکہ ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کی جائے اور جب پنیری کی عمر 30 سی35 دن ہوجائے تو اس پنیری کو پٹڑیوں پر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کریں۔ انہوںنے کہاکہ کریلہ ، گھیا کدو، چپن کدو ،گھیا توری، تر اور کھیرا کی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کے دونوں جانب کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :