ماٹ گراس کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 22 فروری 2018 14:18

فیصل آباد۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ ماٹ گراس ایک زود ہضم اور غذائیت سے بھر پور متعدد کٹائیاں دینے والا چارہ ہے اس لئے اس کی کاشت سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ عام طور پر مئی اور جون کے مہینوں میں چارے کی قلت پید اہو جاتی ہے جبکہ اس عرصہ میں چارے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ماٹ گراس انتہائی اہمیت کا حامل ہو تا ہے جس کو نہ صرف جانور اور مویشی بے حد پسند کرتے ہیں بلکہ شاندار غذائیت کی بدولت ماٹ گراس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ ماٹ گراس ایک ایسا پودا ہے جو سخت ترین گرمی بھی بآسانی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس چارے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ موسم برسات میں تیزی سے پھلتا پھولتا ہے۔