ابوظہبی ، اردنی لڑکی کےنماز جنازہ میں 3،000 اماراتی شہریوں کی شرکت

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 22 فروری 2018 17:15

ابوظہبی ، اردنی لڑکی کےنماز جنازہ میں 3،000 اماراتی شہریوں کی شرکت
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظہبی میں ایک خوفناک کارحادثے میں جاں بحق ہونے والی اردنی لڑکی کے نماز جنازہ میں 3،000 اماراتی شہریوں نے شرکت کی اور اسکی مغفرت کے لیے پوری اماراتی قوم نے دعا کی۔

(جاری ہے)

البیان نیوز کے مطابق یہ اردنی لڑکی 9ویں گریڈ کی طلبہ تھی اور اسکی موت گزشتہ ہفتے ایک کار حادثے میں ہوئی تھی۔ یہ لڑکی گاڑی میں اپنی والدہ، دو بہنوں اور والد کے ساتھ سوار تھی کہ تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی الٹ گئی اور سڑک سے اتر کرنیچے کھائی میں جا گری ۔ لڑکی کی والدہ بھی 9 دن اسپتال رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس جہاں فانی سے کوچ کر گئی ۔

متعلقہ عنوان :