بلاول بھٹو زرداری کا بدین تھیلیسیمیا سینٹر کو منو بھائی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

چیئرمین پیپلز پارٹی کا منو بھائی کے انتقال پر انکی رہائشگاہ جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت ، فاتحہ خوانی

جمعرات فروری 17:48

بلاول بھٹو زرداری کا بدین تھیلیسیمیا سینٹر کو منو بھائی کے نام سے منسوب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدین تھیلیسیمیا سینٹر کو منو بھائی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ممتاز کالم نویس، صحافی، مصنف اور ڈرامہ نگار منو بھائی کے انتقال پر انکی رہائشگاہ جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منو بھائی نے تھیلیسمیا کے بچوں کیلئے بڑا کردار ادا کیا،ادب اور صحافت کے میدان میں گران قدر خدمات انجام دیں۔حکومت سندھ کو درخواست کریں گے کہ بدین سینٹر کو منو بھائی کے نام سے منسوب کریں۔