عدلیہ کی صورتحال بدل گئی،مقدمات کا دوبارہ سامنا کروںگا،پرویز مشرف

عام انتخابات سے پہلے تمام رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آؤں گا،مسلم لیگ ن والوں سے خوفزدہ نہیں ہوں۔ دبئی میں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 فروری 2018 18:10

عدلیہ کی صورتحال بدل گئی،مقدمات کا دوبارہ سامنا کروںگا،پرویز مشرف
دبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری 2018ء) : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرجنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے تمام رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آؤں گا،اب عدلیہ کی صورتحال بدل گئی ہے، عدالتوں میں دوبارہ تمام مقدمات کاسامنا کروں گا۔انہوں نے آج دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اب عدلیہ کی صورتحال بدل گئی ہے۔

(جاری ہے)

اب عدالتوں میں دوبارہ تمام مقدمات کاسامنا کروں گا۔اس سے پہلے3سال عدالتوں میں پیش ہوتا رہالیکن انصاف نہیں ملا۔انہوں نے مزید کہاکہ تمام رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آؤں گا۔عام انتخابات سے پہلے ہرحال میں پاکستان آؤں گا۔پاکستان میں آکرعدالتوں میں دوبارہ تمام مقدمات کاسامنا کروں گا۔پرویز مشرف نے کہاکہ مسلم لیگ ن ہمیشہ میرے مخالف رہی ہے۔مسلم لیگ ن والوں سے خوفزدہ نہیں ہوں۔