جہازوں کی کمی کی وجہ سے کچھ پروازیں بند کرنا پڑی ہیں،سینیٹر مشاہد الله خان کا ایوان بالا میں اظہار خیال

جمعرات فروری 18:26

جہازوں کی کمی کی وجہ سے کچھ پروازیں بند کرنا پڑی ہیں،سینیٹر مشاہد الله ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ جہازوں کی کمی کی وجہ سے کچھ پروازیں بند کرنا پڑی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں کوئٹہ تا دبئی اور کوئٹہ تا تربت اور گوادر کے لئے پی آئی اے پروازوں کی بندش سے متعلق معاملے پر وزارت کا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس 33 جہاز ہیں جس میں 13 پی آئی اے کے اپنے ہیں۔ جیسے ہی اور جہاز آئیں گے بند روٹوں پر جہاز چلائے جائیں گے۔