وزیراعظم آزادکشمیر کاعوامی شکایات پر ریاست آنیوالے پرائیویٹ فلورملزکے آٹے کی فروخت پر فوری پابندی لگانے کا حکم

جمعرات 22 فروری 2018 18:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے عوامی شکایات پر ملک کے دیگرعلاقوں سے آزادکشمیر میں آنیوالے پرائیویٹ فلورملزکے آٹے کی فروخت پر فوری پابندی لگانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے تمام ضلعی مجسٹریٹ صاحبان کو حکم دیا ہے کہ بیرون آزادکشمیرسے آنے والے آٹے کی ترسیل پر دفعہ 144 نافذ کریںاور عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کریں ۔ وزیراعظم نے محکمہ خوراک کو فوری طور پر فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو فعال بنا کر اشیاء ضروریہ کی فوری چیکنگ کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :