پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

فتح جنگ کے دیہات جھنڈیال میں پاکستان آئل فیلڈ کی بڑی کامیابی، دریافت کے بعد کمپنی کے ذخائر 11 سال تک پہنچ چکے ہیں

جمعرات 22 فروری 2018 18:51

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے پاکستان آئل فیلڈ کے ذخائر میں تین سال کا اضافہ ہوگیا۔ پنجاب کی تحصیل فتح جنگ کے دیہات جھنڈیال میں پاکستان آئل فیلڈ نے بڑی کامیابی حاصل کی جس کے بعد کمپنی کے تیل و گیس کے ذخائر11 سال تک پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کمپنی کے ذخائر 8 سال تھے اب کمپنی کے پاس 11 سال تک 35 ملین بیرل تیل اور 416 بلین کیوبک فٹ گیس دستیاب ہوگی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی تلاش جس تیزی سے جاری ہے۔ اس سے اندازہ تو یہی لگایا جا رہا ہے کہ اگر کامیابی کا تناسب اسی طرح رہا تو پاکستان کو تیل و گیس کی درآمدات پر زیادہ رقم خرچ نہیں کرنی پڑے گی۔۔