وزیراعلی کی مصروفیات کے باعث کل کھلی کچہری ملتوی کردی گئی

جمعرات فروری 19:27

وزیراعلی کی مصروفیات کے باعث کل کھلی کچہری ملتوی کردی گئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء)وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سرکاری مصروفیات کے باعث 23فروری بروز جمعہ منعقدہونے والی عوامی کھلی کچہری ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ اس روز وزیراعلیٰ سیکرٹیریٹ آنے کی زحمت نہ کریں جبکہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کی وہ معمول کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد کریں۔