افغان پناہ گزینوں کی وجہ سے ملک کیلئے مسائل پیداہورہے ہیں ،ْاحسن اقبال
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتی تو کم ازکم بین الاقوامی چیلنجوں سے نمٹنے میں پاکستان کی راہ میں روڑے اٹکانے سے گریزکرناچاہئے ،ْوزیر داخلہ
جمعرات 22 فروری 2018 20:07
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب میں انسپکٹرجنرل پولیس اسلام آبادڈاکٹرسلطان اعظم تیموری، جنوبی کوریا، سعودی عرب،فلسطین، آذربائیجان اوردیگرممالک سے تعلق رکھنے والے سفارت کاروں اوربزنس کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ مغربی سرحد پرصورتحال کی وجہ سے پاکستان نے وہاں 2لاکھ سیکورٹی فورسزکی تعیناتی کی جس کیلئے اضافی وسائل کی فراہمی کی ضرورت ہے۔وزیرداخلہ نے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے بین الاقوامی برادری سے اپنا کرداراداکرنے کی ضرورت پرزوردیا اورکہاکہ افغان پناہ گزینوں کی وجہ سے ملک کیلئے مسائل پیداہورہے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، اگربین الاقوامی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتی تو کم ازکم انہیں بین الاقوامی چیلینجوں سے نمٹنے میں پاکستان کی راہ میں روڑے اٹکانے سے گریزکرناچاہئیے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان کو دہشت گردوں کومالی امدادفراہم کرنے والے ممالک میں شامل کرنے کی کوششیں کی گئیں، اس طرح کی کوششیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہیں، پاکستان پراقتصادی پابندیاں عائد کرنے سے ملکی معشیت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اوراس سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے استعدادکارپراثرات مرتب ہوسکتے ہیں، پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے تحفظ کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہاہے، ہم نے اس عفریت کے خاتمے کو اپناقومی چیلنج بنادیاہے۔ انہوں نے اسلام آبادپولیس کی کارگردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ پولیس کی کارگردی کی وجہ سے پاکستان دنیابھر کے داراالحکومتوں میں محفوظ ترین دارالحکومت بناہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آبادپولیس کو ماڈل کمیونٹی پولیس بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اوراس مقصد کیلئے اسلام آبادپولیس کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کیاجارہاہے۔قبل ازیں آئی جی اسلام آباد پولیس نے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیرداخلہ کی خصوصی ہدایت پررائیڈنگ کلب کا قیام عمل میں لایاگیا ہے جس سے سفارت کاروں کے علاوہ نوجوانوں کوگھڑسواری سیکھنے میں مدد ملیگی۔اس کے علاوہ ڈپلومیٹک میں جدیدسہولتوں سے آراستہ جمنیزیم کا قیام بھی عمل میں لایاگیاہے جس سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملیگی۔انہوں نے کہاکہ عنقریب شوٹنگ کلب کا قیام بھی عمل میں لایاجائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
پنجاب میں26 ہزارماہانہ قسط پر1لاکھ اپارٹمنٹس شہریوں کو دئیے جائیں گے
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.