مارچ 2018ئ تک اپنی وزارتوں میں اردو کے سرکاری زبان کے طور پر نفاذ کیلئے اقدامات سے آگاہ ،کریں، بلیغ الرحمن

جمعرات 22 فروری 2018 20:34

مارچ 2018ئ  تک اپنی وزارتوں میں اردو کے سرکاری زبان کے طور پر نفاذ کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور سرکاری زبان کے طور پر اردو کو نافذ کرنے کیلئے بنائی گئی وفاقی کابینہ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ایک خط میں تمام وفاقی وزرائ اور انچارج ڈویڑنز سے کہا ہے کہ 20 مارچ 2018ئ تک اپنی وزارتوں میں اردو کے سرکاری زبان کے طور پر نفاذ کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے جانب سے 6 جولائی 2015ئ کو جاری احکامات کی روشنی میں تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کو پہلے ہی مطلع کیا گیا تھاکہ وہ اردو کے سرکاری زبان کے طور پر نفاذ کیلئے وسط مدتی اور طویل مدتی اقدامات کریں۔