ریحام خان نے عمران خان کی جانب سے باپردہ خاتون سے شادی کرنے کو سیاسی خود کشی قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات فروری 19:42

ریحام خان نے عمران خان کی جانب سے باپردہ خاتون سے شادی کرنے کو سیاسی ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری 2018ء) ریحام خان نے عمران خان کی جانب سے باپردہ خاتون سے شادی کرنے کو سیاسی خود کشی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تیسری شادی کرنے پر مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اب ایک مرتبہ پھر ریحام خان نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے باپردہ خاتون سے شادی کرنا سیاسی خود کشی ہے۔

ریحام خان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان جدید پاکستان سے کوسوں دور ہیں، ایک باپردہ خاتون  سے شادی کرنا اس بات کو ثابت کرتا ہے۔ ریحام خان کا کہنا ہے کہ سر سے پاوں تک پردہ کرنا پاکستانی معاشرے کی عکاسی نہیں ہے۔ جبکہ ایک پیرنی سے شادی کرکے عمران خان خود بھی اسے راستے پر چل نکلے ہیں۔