ایم کیو ایم پاکستان میں ایک اور دھڑا بننے کا امکان پیدا ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات فروری 19:44

ایم کیو ایم پاکستان میں ایک اور دھڑا بننے کا امکان پیدا ہو گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22فروری 2018ء ): ایم کیو ایم پاکستان میں ایک اور دھڑا بننے کا امکان پیدا ہو گیا۔پہلے سے موجود دونوں دھڑوں سے ناراض اراکین نے نیا دھڑا بنانے کے لیے غور و فکر شروع کر دیا۔تفصیلات لے کراچی کی سیاست میں شدید ہلچل مچی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

شہر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم میں ایک سینیٹ ٹکٹ نے اختلاف پیدا کر دیا جس کے بعد فاروق ستار اور عامر خان کی سربراہی میں دو دھڑے سامنے آ گئے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے متعدد اراکین اسمبلی دونوں گروپوں سے ناراض ہیں اور نیا گروپ بنانے پر غور کررہے ہیں۔ان اراکین کا کہنا تھا کہ جب تک دونوں گروپ ایک نہیں ہوجاتے، ناراض اراکین سندھ اسمبلی کے سیشن سمیت کسی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔