یو اے ای کا صحرا پی ایس ایل کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا
انتظار کی گھڑیاں ختم ، پی ایس ایل تیسرے ایڈیشن کا افتتاح ہوگیا ، دبئی کی فضائوں میں رنگ و نور کی بارش،کرکٹ کے دیوانوں ، فلمی اور کرکٹ سٹارز نے خوب رنگ جمایا ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے ایونٹ کا اختتام 25 مارچ کو ہو گا،لیگ کی دو بہترین ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹائٹل کے حصول کیلئے نبردآزما ہوں گی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا، اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے لہوکو گرما دیا، علی ظفر نے ہوا کے دوش پر رقص کرتے ہوئے پرفارم کرتے ہوئے میدان میں سماں باندھ دیا
جمعرات 22 فروری 2018 22:54
(جاری ہے)
علی ظفر کی پرفارمنس کے بعد اسٹیج پر معروف کمنٹیٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کی آمد ہوئی جنہوں نے ٹیموں کو گراؤنڈ میں متعارف کراتے ہوئے سب سے پہلے پہلی مرتبہ لیگ میں سب سے پہلے شرکت کرنے والی ملتان سلطان کی میدان میں آمد ہوئی۔
سٹیڈیم میں پہلے ملتان کی آئی جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈکراچی کنگز، لاہور قلندرز، دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور پھر سب سے آخر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی میدان میں آمد ہوئی۔اس کے بعد اسٹیڈیم میں انتہائی خوبصورت انداز میں ہوا کے دوش پر رقص کراتے ہوئے ٹرافی میں میدان میں اتارا گیا جسے دفاعیء چیمپیئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے تھاما۔اس کے بعد رمیز راجہ نے تمام ٹیموں کے کپتانوں سے گفتگو کی جہاں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ اگر ہم ایونٹ میں ایک ٹیم ہو کر کھیلے اور پلان پر پورا اترے تو ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کریں گے۔لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کولم نے کہا کہ ہم گزشتہ دو ایڈیشنز میں اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور توقعات پر پورا نہ اتر سکے لیکن اس مرتبہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔کراچی کنگز کے نوجوان کپتان عماد وسیم نے کہا کہ کراچی کنگز کی کپتانی کرنا اعزاز ہے، شاہدآفریدی کا ٹیم میں ہونا بہت بڑی بات ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ میری پوری توجہ پی ایس ایل پر ہے اور ہماری ٹیم کی طاقت بہترین باؤلنگ ہے جس کی بدولت ہم ایونٹ پھر جیتنے کی کوشش کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بھی اپنی ٹیم کے کامبی نیشن کو شاندار قرار دیتے ہوئے اس مرتبہ جیت کا عزم ظاہر کیا۔افتتاحی تقریب کے بعد لیگ کا پہلا میچ آج دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور لیگ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض اداکارہ حریم فاروق اور بلال اشرف انجام دیئے ایونٹ میں پاکستان کی مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدرہ پروین کے ساتھ ساتھ پاپ گلوکار شہزاد رائے جبکہ معروف امریکی گلوکار جیسن ڈیرولا بھی شائقین کو اپنی گائیکی اور ڈانس سے خوب محظوظ کیامتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.