احتساب عدالت سے نوازشریف کو کسی قسم کا انصاف نہیں ملے گا ،ْوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

نوازشریف کے خلاف کرپشن کا کوئی چارج نہیں ہے ،ْعدالتوں میں پیشی کے ڈر اور بے عزتی کے خوف سے وزراء اور سرکاری ملازمین کام کرنا چھوڑ دیں تو سب سے زیادہ نقصان ملک کا ہوتا ہے ،ْآئین میں ہر ادارے کی جگہ اور ذمہ داری متعین ہے ،ْ کوئی ادارہ تجاوز کریگا تو ٹکرائو کی صورتحال پیدا ہوگی ،ْانٹرویو

جمعرات 22 فروری 2018 23:01

احتساب عدالت سے نوازشریف کو کسی قسم کا انصاف نہیں ملے گا ،ْوزیر اعظم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب عدالت سے نوازشریف کو کسی قسم کا انصاف نہیں ملے گا ،ْ نوازشریف کے خلاف کرپشن کا کوئی چارج نہیں ہے ،ْعدالتوں میں پیشی کے ڈر اور بے عزتی کے خوف سے وزراء اور سرکاری ملازمین کام کرنا چھوڑ دیں تو سب سے زیادہ نقصان ملک کا ہوتا ہے ،ْآئین میں ہر ادارے کی جگہ اور ذمہ داری متعین ہے ،ْ کوئی ادارہ تجاوز کریگا تو ٹکرائو کی صورتحال پیدا ہوگی ۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیاآج پاکستان کا سب سے بڑا ملزم نوازشریف ہے جس کی ہفتے میں دو سے تین پیشیاں ہوتی ہیں اور ہر بار نئے چارجز لگاتے ہیں حالانکہ یہ واضح ہے کہ نوازشریف کے خلاف کرپشن کا کوئی چارج نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ عدالتوں میں پیشی کے ڈر اور بے عزتی کے خوف سے وزراء اور سرکاری ملازمین کام کرنا چھوڑ دیں تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ملک کا ہوتا ہے ،ْآئین نے ہر ادارے کی جگہ اور ذمہ داری متعین کی ہے اب اگر کوئی ادارہ تجاوز کریگا تو ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں کوئی تصادم نہیں ہونے جارہا ،ْعدلیہ پر کوئی چیک ہے اور نہ ہونا چاہیے،عدلیہ آزاد ہے ،ْہم نے ججز کے کنڈیکٹ پرنہیں بلکہ پارلیمنٹ کی حدود پر بات کی ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں کوئی ثبوت نہیں نکلے اب نیب کہاں سے ثبوت لائیگی نوازشریف سے تیس سال پہلے والدین کے اثاثوں پر سوال کیے جاتے ہیں اور پوچھا جاتا ہے کہ پیسے کا لین دین کیسے ہوا جبکہ ملک میں دو شخصیات ایسی ہیں جن پر پانچ سو ارب روپے کرپشن کے الزامات ہیں اور یہ الزامات خودعدلیہ نے لگائے لیکن ان میں ایک کیس کو 7سال اور دوسرے کے دو سال ہوگئے جن پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔