سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے، اداروں کے ٹکراؤ سے جمہوریت کو نقصان ہوگا،نئیر حسین بخاری

جمعرات 22 فروری 2018 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے اور اس کو تسلیم کیا جائے اداروں کے ٹکراؤ سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدے داروں کے وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف تصادم کا راستہ اختیار کر رہے ہیں جو انتہائی خطرناک عمل ہے نواز شریف مکافات عمل کا سامنا کر رہے ہیں۔

سید نیر حسین بخاری نے کہا مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سیاست میں عدم برداشت کو فروغ دے رہی ہیں جو معاشرے کے لیئے مضر ہے۔ سیاست میں تحمل اور برداشت سے مہذب معاشرہ ہوگا۔ نیر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے۔