نیب لاہور میں دوسری کھلی کچہری کا انعقاد،ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف شکایات کے انبار ،ڈی جی نیب کی متاثرین کو جلد انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

جمعرات 22 فروری 2018 23:08

نیب لاہور میں دوسری کھلی کچہری کا انعقاد،ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف ..
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) نیب لاہور میں چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی ہدایات کے مطابق دوسری کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔نیب لاہور میں کھلی کچہری میں سینکڑوں متاثرین نے بدعنوانی سے متعلقہ شکایات کے انبار لگا دیے، نیب لاہور میں متاثرین کیجانب سے زیادہ شکایات ہاؤسنگ سیکٹر میں دھوکہ دہی کے حوالے سے جمع کروائے گئیں۔

کھلی کچہری میں نیب لاہور نے حکومتی اداروں اور افسران کے خلاف کرپشن و اختیارات کے ناجائز استعمال کی متعدد درخواستیں جمع کیں۔

(جاری ہے)

نیب لاہور میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے نیب کے دائرہ اختیار میں آنیوالی تمام درخواستیں وصول کیں، نیب لاہور نے بدعنوانی کی شکایات پر فوری اقدامات/کارروائی کے احکامات صادر کئے۔ ڈی جی نیب نے تمام شکایات کنندگان کو فوری طور پر کارروائی سے متعدد آگاہ کرنیکی یقین دہانی کروائی۔ نیب لاہور میںشکایت کنندگان کی زیادہ تعداد ایلیٹ ٹاؤن‘ ایڈن ہاؤسنگ‘ شجاع ٹاؤن‘ فارمانائیٹس ہاؤسنگ‘ خیابان امین‘ ماڈل ہاؤسنگ انکلیو اور اعوان انٹرپرائزز کے متاثرین کی رہی۔ شکایت کنندگان کو نیب کیجانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :