سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی ،مغوی خاتون کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا

جمعرات فروری 23:30

سکھر۔22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء) سکھر پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہوئے مغوی خاتون مسمات مائی شازیہ دختر گل بیگ شر کو باحفاظت بازیاب کرا لیا۔

(جاری ہے)

سکھر پولیس کے ترجمان کے مطابق مغویہ کو دو ہفتے قبل ضلع خیرپور کے علاقہ کوٹ ڈیجی سے اغواء کیا گیا تھا، اے ایس پی سٹی محمد معروف عثمان کی سربراہی میں سی سیکشن پولیس کی موثر حکمت عملی نے گزشتہ رات سی سیکشن کی حدود نمائش میں کارروائی کے دوران مغوی لڑکی کو بازیاب کرالیا،مسمات شازیہ کو نمائش کے علاقے ایک گھر میں قید کر رکھا گیا تھا، پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے موثر حکمت عملی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئیکار لاتے ہوئے بازیاب کرالیا گیا،ملوث ملزمان کی تلاش جاری، مغوی شازیہ کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کل عدالت میں پیش کیا جائیگا، اغواء کا مقدمہ تھانہ کوٹ ڈیجی میں مغوی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :