کاشتکار شاندار نتائج کی حامل بھنڈی توری کی نئی قسم سبز پری کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں ، ماہرین زراعت

جمعہ 23 فروری 2018 15:11

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) کاشتکار شاندار نتائج کی حامل بھنڈی توری کی نئی قسم سبز پری کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں جو دیگر اقسام سے زیادہ فی ایکڑ پیداوار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تیز رفتاربڑھوتری اور ہرقسم کی بیماریوں کے خلاف بھر پور قوت مدافعت کی بھی حامل ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ عام حالات میں اگر درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو تو پھر بھنڈی توری کے بیج کا اگائو متاثر ہوتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بھنڈی توری کی بڑھوتری کیلئے 20سی30ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت اچھے نتائج کاحامل ہوتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار بھنڈی توری کی عام کاشت کیلئے اچھے اگائو والا 10سی20کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ معیاری و منظور شدہ بیجوں کے استعمال سے کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔