سعودی عرب ، آئندہ ہفتے خواتین کی پہلی میراتھن کرانے جا رہا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 23 فروری 2018 16:33

سعودی عرب ، آئندہ ہفتے خواتین کی پہلی میراتھن کرانے جا رہا ہے
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل 24 فروری کو سعودی عرب اپنے دارالحکومت میں مردوں کی پہلی بین الاقوامی میراتھن کروانے جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ خواتین کی میراتھن بھی آئندہ ہفتے کروائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جدہ رننگ ٹیم کی انچارج نسرین غنیم نےمقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے جدہ شہر کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں پہلی لیڈیز میراتھن منعقد ہوگی۔

’’عاجو ویب سائٹ‘‘ کے مطابق 14برس سے لیکر کسی بھی عمر تک کی لڑکیاں و خواتین اس میں شریک ہونگی۔اول آنے پر انعامات دیئے جائیں گے۔ نسرین نے بتایا کہ خواتین کو اس دوڑ میں حصہ لینے کیلئے پُروقار لباس کی پابندی کرنی ہوگی۔لباس آرام دہ ہو اوردوڑ میں رکاوٹ نہ بنے۔

متعلقہ عنوان :