پاکستانی میں دو سال سے رہائش پذیر سعودی شہری کی سعودی حکومت پر تنقید

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 23 فروری 2018 16:42

پاکستانی میں دو سال سے رہائش پذیر سعودی شہری کی سعودی حکومت پر تنقید
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں گزشتہ دو سال سے پاکستان میں رہائش پذیر سعودی شہری نے سعودی حکومت کو کڑی تنقید کو نشانہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ سعودی شخص سعودی عرب میں پیدا ہوا اور بڑا ہوا مگر سعودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے یہ دو سال سے پاکستان میں ہے اور وہاں ایڈجسٹ نہیں کر پا رہا۔ اس ویڈیو کے ذریعے سعودی گورنمنٹ کو پیغام دے رہا ہے کہ کم ازکم سعودی عرب میں پیدا ہونے والوں کو سعودی عرب میں رہنے دیا جائے!