حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور فیل ڈپلومیسی کی وجہ سے پاکستان کو کل گرے لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے، ڈاکٹر شیریں مزاری

جمعہ 23 فروری 2018 20:17

حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور فیل ڈپلومیسی کی وجہ سے پاکستان کو کل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو دہشتگروں کو معاونت فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیے جانے پر راہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کا ردعمل ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور فیل ڈپلومیسی کی وجہ سے پاکستان کو آج گرے لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے اورحکومت کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے پاکستان کو یہ وقت دیکھنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہو نے مزید کہا امریکہ اور یورپی یونین نے کہا تھا کہ پاکستان کو سبق سکھائیں گے جبکہ چائنہ اور روس بھی اس وقت پاکستان کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہیںانہو نے کہامشکل کی اس گھڑی میں ترکی ہمارے ساتھ کھڑا ہے پاکستان کو ہدف بنانے کے لیے امریکہ اور یورپی یونین نے تمام اقدار اور قوائد روند دئیے ہیں ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لیے بہت جھٹکا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :