رینجرز کی کارروائی، ایک ملزم گرفتار، منشیات برآمد

جمعہ 23 فروری 2018 21:01

رینجرز کی کارروائی، ایک ملزم گرفتار، منشیات برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پر ایف بی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمیر عرف سونی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔ مذکورہ ملزم کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :