آئندہ انتخابات جیتنے کیلئے اپنے اپنے محاذ پر ڈٹ جائو،زرداری کی کارکنوں کوہدایت

بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہتر مستقبل بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر پسے ہوئے طبقات کی معاشی بدحالی کو ختم کریگی، راولپنڈی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب

جمعہ 23 فروری 2018 21:27

آئندہ انتخابات جیتنے کیلئے اپنے اپنے محاذ پر ڈٹ جائو،زرداری کی کارکنوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوںکو ہدایت کہ ہے کہ آئندہ انتخابات جیتنے کے لئے اپنے اپنے محاذ پر ڈٹ جائو اور اپنے حلقے میں گلی محلوںمیں ووٹروں کو پیپلزپارٹی کے ترقی پسند ایجنڈے کو پہنچانے کے لئے سرگرم ہو جائیں۔

جمعہ کے روز زرداری ہائوس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی سٹی راولپنڈی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد جہد کر رہی ہے اور معاشرے میں انہیں عزت اور وقار دلانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے خواتین کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیاتھا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر اس پروگرام کو مزید بڑھائے گی۔ آصف علی زرداری نے کارکنوں سے کہا کہ آپ سب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سفیر ہیں۔ نوجوانوں تک بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہتر مستقبل بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مزدوروں اور محنت کشوں کی نمائندہ پارٹی ہے اور مزدوروں اور محنت کشوں کو محنت کے مطابق اجرت دلانے کے لئے کوشاں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کیا تھا تاکہ وہ خوشحال زندگی گزاریں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر پسے ہوئے طبقات کی معاشی بدحالی کو ختم کریگی۔

متعلقہ عنوان :