یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور سیلفورڈ یونیورسٹی برطانیہ کا مشترکہ ورکشاپ اختتام پذیر

جمعہ 23 فروری 2018 21:34

پشاور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اورسیلفورڈ یونیورسٹی برطانیہ کا تین روزہ مشترکہ ورکشاپ گزشتہ روز میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں اختتام پذیرہوا۔ ۔ ورکشاپ کا انعقاد انجینئرنگ یونیورسٹی کے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اربن انفرانسٹرکچر پلاننگ نے کیا تھا۔

جس کا مقصد پاکستان میں مظبوط، پائیدار اور جدید تعمیرات پر تحقیق کرنا تھا۔ ورکشاپ کیلئے تعاون برٹش کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کیا تھا۔ڈاکٹر راشد ریحان، ڈائریکٹر ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اربن انفرانسٹرکچر پلاننگ یو ای ٹی پشاور نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ورکشاپ سے شرکاء کو پاکستان کوبلڈنگ کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے نئی اور جدید تجاویز مرتب کرنے کا موقع فراہم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں اپنی ٹیم کی کوششوں کو سراہ جنہوں نے برٹش کونسل پاکستان کو گرانٹ کیلئے اپنی تجاوئز پیش کیے۔ ڈاکٹر عادل یو ای ٹی پشاور ،ڈاکٹر زیشان ، یونیورسٹی آف سیلفورڈ اور ڈاکٹر صغیر اسلم ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اربن انفرانسٹرکچر پلاننگ نے اپنی تجاویز برٹش کونسل کو پیش کیے۔سارہ پرویز، سربراہ ہائر ایجوکیشن اینڈ سکلز، برٹش کونسل پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ برٹش کونسل کا مقصد پارٹنریونیورسٹیوں اور کمیونٹی کیساتھ مل کر مستحکم روابط کو قائم کرنا ہے۔

انہوں نے انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور سیلفورڈ یونیورسٹی برطانیہ کو معیاری پراجیکٹس پیش کرنے پر مبارکباد دی اور دو جیتنے والے پراجیکٹس "انجینئرنگ یونیورسٹی میں اور یونیورسٹی آف سیلفورڈ برطانیہ میں سینٹر آف ایکسلینس ان گرین بیلٹ کا قیام " اور"پانی کا استعمال ،تقسیم اور پبلک ہیلتھ کیلئے ضائع شدہ پانی کو کم کرنا "کے حوالے سے پراجیکٹس کی منظور دی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ارشد علی، ایگزیکٹیو ڈائر یکٹر ہائر ایجو کیشن کمیشن تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اربن انفرانسٹرکچر پلاننگ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے تقریبات سے سے پاکستان اور برطانیہ کے محقیقن کو ایک دوسرے کیساتھ مل کر تحقیق کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں اور اس شعبہ میں تحقیق کو فروغ لے گا۔

انہوں نے برٹش کونسل کے تعاون کو بھی سراہا جو پاکستان میں ہائر ایجوکیشن انسٹیٹیوشن کیساتھ "ریسرچرز لنک پروگرام" چلا رہی ہے۔ انہوں یونیورسٹیوں کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مقامی مسائل کے حل کی تحقیق کیلئے ہر قسم ٹیکنیکل و مالی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت یونیورسٹیوں میں چلنے والے مختلف پروگراموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ ورکشاپ میں برطانیہ کے محققین کے علاوہ انجینئرنگ یونیورسٹی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اربن انفرانسٹرکچر پلاننگ کے محققین، پاکستان گرین بلڈنگ کونسل، LUMSاور NUSTسے ماہرین نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :