پارٹی عہدیدار اور کارکن آئندہ انتخابات کیلئے اپنے حلقے میں سرگرم ہو جائیں، آصف علی زرداری

جمعہ 23 فروری 2018 21:52

پارٹی عہدیدار اور کارکن آئندہ انتخابات کیلئے اپنے حلقے میں سرگرم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے صدر آصف علی زرداری نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوںکو ہدایت کہ ہے کہ آئندہ انتخابات کیلئے اپنے حلقے میں گلی محلوںمیں ووٹروں کو پیپلزپارٹی کے ترقی پسند ایجنڈے کو پہنچانے کے لئے سرگرم ہو جائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز زرداری ہائوس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی سٹی راولپنڈی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد جہد کر رہی ہے اور معاشرے میں انہیں عزت اور وقار دلانے کے لئے کام کر رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کی حکومت نے خواتین کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیاتھا۔ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر اس پروگرام کو مزید بڑھائے گی۔ آصف علی زرداری نے کارکنوں سے کہا کہ آپ سب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سفیر ہیں۔ نوجوانوں تک بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہتر مستقبل بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :