Live Updates

سپریم کورٹ میں طلب کیے جانے کے وقت عمران خان نے رابطہ کرکے حوصلہ افزائی کی تھی: ڈاکٹر شاہد مسعود

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 فروری 2018 22:05

سپریم کورٹ میں طلب کیے جانے کے وقت عمران خان نے رابطہ کرکے حوصلہ افزائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں طلب کیے جانے کے وقت عمران خان نے رابطہ کرکے حوصلہ افزائی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ جب انہوں نے زینب کے قاتل کو بین الاقوامی مافیا کی پشت پناہی حاصل ہونے کی تفصیلات سامنے لائی تھیں تو اس وقت انہیں شدید دباو کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر خاص کر جب انہیں سپریم کورٹ طلب کیا گیا تو اس کے بعد ان کیخلاف باقاعدہ مہم چلائی گئی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعوی ہے کہ ایسے وقت میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ان سے رابطہ کیا تھا۔ عمران خان نے ان سے رابطہ کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی اور کہا تھا کہ اگر زینب کے قاتل کے حوالے سے معلومات درست ہیں تو پھر وہ موقف پر ڈٹے رہیں اور گھبرائیں نہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ اس وقت شدید دباو کے ماحول میں عمران خان کے باعث انہیں بہت حوصلہ ملا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات