وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ماڈل ٹاؤن آمد، وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اورپارٹی معاملات پر تبادلہ خیال ملک کسی صورت محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ،ہمیں ملکر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کرنا ہی:شہبازشریف

جمعہ فروری 22:24

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ماڈل ٹاؤن آمد، وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے مابین آج ماڈل ٹائون میں ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، سیاسی صورتحال او رپارٹی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کسی بھی صورت محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ،ہم سب نے ملکر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کرنا ہی-انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہی-آگے بڑھنے کے لئے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگا-انہوں نے کہاکہ عوام کی ترقی وخوشحالی کے مشن کومزید آگے بڑھائیں گے۔