پشین، سیاسی معاملات میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اداروں کو ٹارگٹ کرنا افسوسناک عمل ہے، میر عبدالقدوس بزنجو

کل تک پیپلزپارٹی کے وزیراعظم کیخلاف عدالتی فیصلوں کو درست قراردینے والے آج کیوں عدالتی فیصلوں پر سراپا احتجاج ہیں ملک میں اگر جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار یہی لوگ ہونگے جو آج عدلیہ اور اداروں کو حدف تنقید بنارہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 23 فروری 2018 22:24

پشین، سیاسی معاملات میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اداروں کو ٹارگٹ ..
پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اداروں کو ٹارگٹ کرنا افسوسناک عمل ہے کل تک پیپلزپارٹی کے وزیراعظم کیخلاف عدالتی فیصلوں کو درست قراردینے والے آج کیوں عدالتی فیصلوں پر سراپا احتجاج ہیں پشین میں ایک روزہ دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ملک میں اگر جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار یہی لوگ ہونگے جو آج عدلیہ اور اداروں کو حدف تنقید بنارہے ہیں ان کا کہنا تھاکہ افسوسناک صورتحال ہے کہ کل تک پیپلزپارٹی کے وزیراعظم کیخلاف فیصلوں کو درست قرار دینے والے آج خود اداروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں عدلیہ سمیت تمام اداروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اگر کوئی حکومت عوام کی خدمت میں ناکام رہی تو اس کی ذمہ داری اداروں پر نہ ڈالی جائے تبدیلی ایک جمہوری حمل اور بلوچستان میں بھی تبدیلی پارلیمنٹ کے ذریعے لائے گئی ہے ہم پر اسمبلی توڑ نے اور سینیٹ انتخابات کو رکوانے الزامات والوں کو منہ کی کھانے پڑے گی بلوچستان حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سابقہ حکومت نے عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی یہی وجہ ہے کہ صوبے کے اپنے منتخب نمائندوں نے جمہوری انداز سے حکومت کو تبدیل کیا بلوچستان میں تبدیلی کسی کے اشارے پر نہیں ہوئی اس سے قبل دورہ پشین کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے قبائلی و سیاسی عمائدین سے بھی ملاقاتیں بھی کیے اور پشین کے مسائل بھی سننے پشین میں پارک کا افتتاح بھی کیا وزیراعلیٰ قدوس بزنجو پشین فٹبال گرائونڈ میں اچانک پہنچے شائقین نے فٹبال نے انہیں اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے وزیراعلیٰ نے فٹبال میچ دیکھا اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کیلئے 6لاکھ روپے کا اعلان کیا وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پشین کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر ادویات کی عدم فراہمی اور گندگی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس ہسپتال اور متعلقہ عملہ کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ۔