ڈاکٹروں اور طبی عملے کی غیرحاضری کسی صورت قابل برداشت نہیں اور نہ ہی صفائی کی صورتحال پر سمجھوتہ کیا جاسکتا ہے‘ حکومت ڈاکٹروں کی تنخواہوں اور ہسپتالوں میں سہولیات کے لئے کثیر فنڈز فراہم کررہی ہے تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں مل سکیں‘ بدقسمتی سے ہمارے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار انتہائی ابتر ہے اور عوام مشکلات کا شکار ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو
جمعہ 23 فروری 2018 23:09
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ عوام تک ان منصوبوں کے ثمرات پہنچ سکیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ لہٰذا متعلقہ حکام کسی بھی صورت کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔ وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور وہاں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں صحت وصفائی کی صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے ڈاکٹروں کی غیرحاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیااورصوبائی سیکرٹری صحت سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹروں او رطبی عملے کی غیرحاضری کسی صورت قابل برداشت نہیں اور نہ ہی صفائی کی صورتحال پر سمجھوتہ کیا جاسکتا ہے حکومت ڈاکٹروں کی تنخواہوں اور ہسپتالوں میں سہولیات کے لئے کثیر فنڈز فراہم کررہی ہے تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں مل سکیں۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار انتہائی ابتر ہے اور عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحت تعلیم اور دیگ شعبوں میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا عزم لے کر حکومت میں آئے ہیں اور عوام کو اس حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔یہ توقعات اسی صورت میں پوری ہوسکیں گی جب ادارے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے سیکریٹری صحت کو فوری طور پر پشین ہسپتال کا دورہ کرکے اس کی بہتری کے لئے مؤثر اقدامات کرنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.