پاکستان صوفیا کرام کی سرزمین ہے ،ْ دہشت گردوں کی نہیں ،ْ لاہور لیٹریری فیسٹیول تحمل و برداشت کے رویئے کے فروغ اور دنیا بھر سے آئے لوگوں کیلئے پل کا کردار ادا کرے گا ،ْ ایسی تقریبات کے انعقاد سے ایک دوسرے کے خیالات کا تبادلہ کرنے میں مدد ملتی ہے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا لاہور لیٹریری فیسٹیول کی تقریب سے خطاب

جمعہ 23 فروری 2018 23:20

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان صوفیا کرام کی سرزمین ہے ،ْ دہشت گردوں کی نہیں ،ْ لاہور لیٹریری فیسٹیول تحمل و برداشت کے رویئے کے فروغ اور دنیا بھر سے آئے لوگوں کیلئے پل کا کردار ادا کرے گا ،ْ وہ جمعہ کے روز گورنر ہائوس لاہور میں تھے۔ لاہور لیٹریری فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،ْگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ،ْ صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن ،ْچیئرمین لاہور لیٹریری فیسٹیول اقبال زیڈ احمد سمیت دانشوروں ،ْ ادیبوں اور غیر ملکی مہمانوں نے تقریب میںشرکت کی۔

وزیراعظم نے لاہور لیٹریری فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے آنیوالے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے ایک دوسرے سے خیالات کا تبادلہ کرنے میں مدد ملتی ہے ،ْوزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے کہ دنیا بھر سے آنیوالے لوگ فیسٹیول سے لطف اندوز ہونگے اور واپس اپنے ممالک میں جا کر پاکستان کا بہترامیج بنانے میں کردار ادا کریں گے ،ْ انہوں نے کہا کہ پاکستان ثقافتی اعتبار سے مالا مال ہے ،ْ لاہور لیٹریری فیسٹیول اس کی بھر پور عکاسی کر رہا ہے ،ْ وزیراعظم نے انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام کے حقوق سمیت ملک میں جمہوریت کے استحکام اور بقاء کی جنگ لڑی ،ْ ان کا ملک میں جمہوریت کیلئے کردار قابل تحسین ہے ،ْ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ لاہور لیٹریری فیسٹیول ایک بہت اچھی کاوش ہے ،ْ انہوں نے منتظمین کو اس کامیاب کاوش پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دنیا بھر سے رائٹرز کی کہکشاں بلانے پر لاہور لیٹریری فیسٹیول کی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

لیٹریری فیسٹیول کے چیئرمین اقبال زیڈ ایم این نے اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،ْ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور غیر ملکی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔