لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کا شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 فروری 2018 00:52

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کا شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا
دبئی(ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری2018ء) لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کا شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں اپنے افتتاحی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ملتان سلطان نے دبئی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کو 43 رنز سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لاہور قلندرز نے اس دوران شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے آخری 5 وکٹیں محض 1 رن کے عوض کھو دیں۔ ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ عمران طاہر نے تین اہم وکٹیں لے کر لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ یہ ملتان سلطانز کی مسلسل دوسری فتح ہے۔