بیرون ملک سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کرکے واپس نہ آنے والوں کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 24 فروری 2018 18:59

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) تحریک انصاف نے بیرون ملک سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کرکے واپس نہ آنے والوں کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔ تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ کڑوروں ڈالرز خرچ کرکے 5780 سکالرز اعلی تعلیم کے لئے بیرون ملک بھیجا گیاجن میں سے اکثر سکالرز ملک واپس ہی نہیں آئے۔

(جاری ہے)

سرکاری خرچ پر جانے والے 428سکالرز نے ملک آنا گوارہ ہی نہ کیا۔حکومت ان پر اس لیے خرچ کرتی ہے کہ وہ واپس آکر ملک و قوم کی خدمت کریں۔مگر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود یہ پی ایچ ڈی ہولڈرز واپس نہیں آتے جس سے قومی خزانے کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے والوں کو تحریری طور پر پابند کرے کہ ان کی واپسی لازم ہوگی۔