تعلیمی معیار ،میرٹ میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے بہت سی کوششیں اور اقدامات کئے جارہے ہیں، ایڈیشنل کمشنر قلات

ہفتہ 24 فروری 2018 19:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگزیب بادینی نے کہاہے کہ تعلیمی معیار اور میرٹ میں مذید نکھار پیدا کرنے کیلئے اس بار بہت سارے کوششیں اور اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ہر جدوجہد اور اقدام اٹھایاجائے ، جس کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈیشنل کمشنر میجر (ر) اورنگزیب بادینی نے کہاکہ تاریخ پر نظریں مرکوز کیئے جائیں تو یہ بات تسلیم کی جاسکتی ہے کہ جن قوموں نے تعلیم کو اہمیت و فوقیت دی وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے ،تعلیم پر متوجہ ہونے والی قومیں آج پوری دنیاء میں نام کماچکی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم کو بھی ان تعلیم یافتہ قوموں کا مقام حاصل کرنے کے لئے ویساہی کوششیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔

من حیث القوم تعلیمی ترقی کے لئے مشترکہ کوششیں عمل میں لا کر ہی اپنی آنے والی نسل کو تعلیم کی روشنائی سے ہمکنار کرسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہ مارچ سے تمام تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں ، تعلیمی ماحول کو پروان چڑھانے کے لئے خصوصی مہم چلائی جائیگی اور اس مہم میں تمام طبقات کی شمولیت لازمی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ اسکول جانے سے نہ رہ جائے ۔ انہوںنے کہاکہ خضدار میں ڈویژنل پبلک اسکول اور ڈویژنل پبلک کالج کو اچھی درسگاہی بنانے کے لئے میں از خود دلچسپی لے رہاہوں اور انشاء اللہ مستقبل و قریب میں ان تعلیمی اداروں میں مذید تبدیلیاں آئیں گی ۔