سورج مکھی کی فصل سے بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے پودوں کی غذائی ضروریات پوری کی جائیں، ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 24 فروری 2018 20:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ سورج مکھی کی فصل سے بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے پودوں کی غذائی ضروریات پوری کی جائیں۔ نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاش سفارش کردہ تناسب میں ڈالی جائے تو بیج کی پیداوار اور تیل دونوں زیادہ مقدار میں حاصل ہوتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اوسط زرخیز زمین میں سورج مکھی کی فصل کیلئے ڈیڑھ بوری ڈی۔

اے۔

(جاری ہے)

پی اور ایک بوری پوٹاش فی ایکڑ بوائی کے وقت جبکہ آدھی بوری یوریا پہلے پانی پر، آدھی بوری دوسرے پانی پر اور جب فصل پھولوں پر آجائے تو آدھی بوری یوریا فی ایکڑ اس وقت ڈالیں۔ سورج مکھی کے 100 کلو گرام بیجوں میں 6 کلو گرام نائٹروجن، 2 کلوگرام فاسفورس اور 18 کلو گرام پوٹاش پائی جاتی ہے۔ یہ غذائی اجزا پودے نے زمین ہی سے حاصل کئے ہوتے ہیں جو کہ ہمیں اس کے بیجوں میں ملتے ہیں۔

زمین سے جذب کردہ فاسفورس کا تین چوتھائی پودے کے بیجوں میں پایا جاتا ہے۔ نائٹروجن کی کمی سے سورج مکھی کے پھول کی جسامت چھوٹی رہتی ہے اور پھول کے مرکز میں بننے والے بیج بھی گری کے بغیر ہوتے ہیں جس سے پیداوار پر منفی اثر ہوتا ہے جبکہ فاسفورس کی کمی سے بیجوں کا سائز اور ان میں بننے والا تیل دونوں میں کمی ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :