مقبوضہ کشمیر: سید علی گیلانی کی گھر میں مسلسل نظر بندی کی مذمت

ہفتہ 24 فروری 2018 20:05

سرینگر.(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے چیئرمین سید علی گیلانی کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظر بندی اور انہیں جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکمران سید علی گیلانی کی عوامی مقبولیت سے اس قدر خائف ہیں کہ انہیں گزشتہ آٹھ برس سے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور انہیں جمعہ اور عید کی نماز بھی پڑھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کے گھرکو جیل میں تبدیل کر کے اس کے ارد گرد پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کا پہرہ لگادیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسلسل نظر بندی کی وجہ سے سید علی گیلانی کی صحت بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ سید علی گیلانی کی مسلسل گھر میں نظر بندی کانوٹس لیتے ہوئے انکی سیاسی ، معاشرتی اور مذہبی سرگرمیوں پر عائد پابندی کے خاتمے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :