مشرف نے محمد نواز شریف کو 21سالہ نااہلی، 2کروڑ روپے جرمانہ اور 14سال قید کی سزا سنائی
لیکن 17سال گذرنے کے بعد میاں محمد نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے،محبت کا یہ رشتہ کسی قانون اور قاعدے کا پابند نہیں ہوتا ،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا جلسہ عام سے خطاب
ہفتہ 24 فروری 2018 23:07
(جاری ہے)
خواجہ محمد آصف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی قیادت کے خلاف برا بھلا کہنے کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ لودھراں میں تین ہزار ووٹ لینے والے اور اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں اپنی بیوی کے قاتلوں کو نہ ڈھونڈ نے والے کس منہ سے تنقید کررہے ہیں اور دوسرا بندہ (عمران خان)پتہ نہیں کس کام پر لگا ہوا ہے سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ اس کی اپنی پارٹی کے لوگوں کو بھی اس کی سمجھ نہیں آرہی اور معاملہ شرم وحیا سے آگے نکل گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ گذشتہ28سی30سالہ سیاست کے دوران جو پیار ، محبت ، عزت ، احترام اور مقام اس شہر کے لوگوں نے دیا ہے میں قیامت تک ان کا شکرادا کرتا رہوں تو ادا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ چند سال قبل ہونے والے الیکشن میں جب میں ووٹ لینے کیلئے آپ کے پاس آیا تو مجھے یہ شائبہ بھی نہیں تھا کہ مجھے اللہ تعالیٰ آپ کے وساطت سے یہ مقام دے گا جس پر میں آج کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کو 2013کے الیکشن میں ڈیڑھ کروڑ ووٹ ملا اور وہ وزیر اعظم بنا۔ انہوں نے کہاکہ ایک دوسرا بندہ جو وزیر اعظم بننے کیلئے پیراں نال ویاہ کرلیندا اے تے پچھلی عمرے اونوں کنھی محنت کرنی پہہ رہی اے ۔اس طرح کرنے سے کوئی بندہ وزیر اعظم نہیں بن سکتا۔ یہ عوام کی محبت اور مہربانی سے بنتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی قیادت میاں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف پر ناز ہے جن کی سربراہی میں لوڈشیڈنگ جیسے چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے اور اس وقت 70فیصد بجلی کی فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی اور صرف 30فیصدی فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ہے۔ جب کہ 2013ء کی نسبت دہشت گردی میں زمین آسمان کا فرق ہے اس کیلئے بہادر فوج نے دلیری سے جنگ لڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سرزمین پردہشت گردی ہندوستان، افغانستان کی سرزمین سے ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کبھی اقتدار کوانتقام کیلئے استعمال نہیں کیا اور اللہ کی جانب سے دی جانے والی طاقت اور اقتدار کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا ہے اور بلاتفریق عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ اقتدار کو وسیلہ بنانے ہوئے ملک و قوم کی جتنی خدمت ہوسکتی تھی کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.