پاک فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کردیئے ہیں، میجر جنرل آصف غفور

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج بہت با صلاحیت ہے ، بد قسمتی سے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی طرف حالات مختلف ہیں، افغان فورسز میں دہشتگردوں کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں ہے، پاک افغان سرحد پر مستقل امن کے لئے افغانستان کو بھی کامیاب کوششیں کرنا ہونگی ، پاکستان نے تنہا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابیاں سمیٹی ہیں، پاکستان کے یو اے ای اور سعودی عرب سے تاریخی اور بہترین تعلقات ہیں ،تینوں ممالک میں تعاون ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کی عرب میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 فروری 2018 23:50

پاک فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کردیئے ہیں، میجر جنرل آصف غفور
دبئی /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ، پاک فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کردیئے ہیں، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج بہت با صلاحیت ہے ، بد قسمتی سے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی طرف حالات مختلف ہیں، افغان فورسز میں دہشتگردوں کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں ہے، پاک افغان سرحد پر مستقل امن کے لئے افغانستان کو بھی کامیاب کوششیں کرنا ہونگی ، پاکستان نے تنہا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابیاں سمیٹی ہیں، پاکستان کے یو اے ای اور سعودی عرب سے تاریخی اور بہترین تعلقات ہیں ،تینوں ممالک میں تعاون ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان یو اے ای اور سعودی عرب میں تعاون خطے کے مفاد میں ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان 15 سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ، پاک فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کیے ، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پاک فوج بہت با صلاحیت ہے ، بد قسمتی سے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی طرف حالات مختلف ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر مستقل امن کے لئے افغانستان کو بھی کامیاب کوششیں کرنا ہونگی ، پاکستان نے تنہا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابیاں سمیٹی ہیں ، دہشتگردوں سے کلیئر کرائے گئے علاقوں میں سعودی عرب اور عرب امارات میں بہت فلاحی کام کیے ،انہوں نے کہا کہ افغان فورسز میں دہشتگردوں کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں ہے ۔