2019ء میں اوپیک کی تیل پیداوار پر پابندیوں میں نرمی متوقع ہے،سعودی عرب

اتحادی ممالک کے درمیان یومیہ پیداوار کی تحدیدات میں میں نرمی کے لیے سمجھوتے پر بات چیت جاری ہے،وزیرتیل

اتوار 25 فروری 2018 12:00

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) سعودی عرب کے تیل ، صنعتوں اور قدرتی وسائل کے وزیر خالد الفالح کہا ہے کہ 2019ء کے اوائل میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور اس کے اتحادی ممالک کے درمیان یومیہ پیداوار کی تحدیدات میں میں نرمی کے لیے ایک مستقل سمجھوتے پر بات چیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر تیل نے کہا کہ اوپیک کے رکن اور غیر رکن ممالک کے درمیان ایک مستقل میکانزم کے قیام پر بھی غور کیا جار ہا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کو برقرار رکھا جاسکے اور موجودہ سمجھوتے کے تحت مارکیٹ کی موثر نگرانی کی جاسکے۔

خالد الفالح نے کہا کہ اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک تیل کی مارکیٹ میں توازن اور استحکام لانے کے لیے پٴْرعزم تھے ۔ انھوں نے اس ا مید کا اظہار کیا کہ آیندہ سال پیداوار پر عاید قدغنوں میں نرمی ممکن ہوسکے گی۔اس وقت صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے اور جب ہمیں یہ معلوم ہوگیا کہ مارکیٹ میں توازن کے لیے کیا کیا جانا چاہیے تو پھر ہم آیندہ اقدام کا اعلان کریں گے۔یہ آیندہ قدم پیداوار پر عاید قدغنوں میں نرمی ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :