میرے کنوارے رہنے کی وجہ مہنگائی ہے‘ سلمان خان کا حیران کن انکشاف

اتوار 25 فروری 2018 15:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) بالی ووڈ سلطان سلمان خان جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے 300 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی انہوں نے 52 سال تک کنوارے رہنے کی دلچسپ وجہ بتادی۔

(جاری ہے)

اگرچہ گزشتہ ایک سال سے ان کی شادی کی چہ مگوئیوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم حال ہی میں بھارتی گلوکار اینکت تیواری اور موہت مرواہ سمیت ٹی وی اداکار شعیب ابراہیم اور گوتم روڈ کی شادیاں ہونے سے ان کی شادی کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔بھارتی فلم و ٹی وی انڈسٹری میں شادیوں کے اوپر شادیاں ہونے کے باعث سلمان خان کی شادی نہ ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا میں بحث ہونے کے بعد اب ان سے بھی شادی نہ کرنے کے سوالات پوچھے جانے لگے ہیں۔