وادی نیلم آزاد کشمیر میں سب سے بڑا ضلع ہے‘ محکمہ صحت وادی نیلم میں انتظامی امور کو بہتر کرنے کیلئے فوری طور پر فرض شناس ڈی ایچ او کی تعیناتی کو عمل میں لایا جائے

مسلم کانفرنس کے رہنما حبیب اللہ خان کی بات چیت

اتوار 25 فروری 2018 16:10

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) مسلم کانفرنس کے رہنما حبیب اللہ خان نے کہا ہے کہ وادی نیلم آزاد کشمیر میں سب سے بڑا ضلع ہے۔ محکمہ صحت وادی نیلم میں انتظامی امور کو بہتر کرنے کے لئے فوری طور پر فرض شناس ڈی ایچ او کی تعیناتی کو عمل میں لایا جائے۔ محکمہ صحت انتہائی حساس محکمہ ہے خواتین بچے علاج معالجہ کے لئے ہسپتالوں میں آتے ہیں۔

ڈاکٖٹرغلام نبی کی موجودگی کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی متعدد غیر اخلاقی وقوع ہوچکے ہیں۔ شاہ غلام قادر سپیکر سے مودبانہ گذارش ہے کہ اس کو لے جا کر ڈی جی بنا دیا جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ لیکن نیلم میں اس کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے اس سے قبل پیپلزپارٹی کے غیرت مندوں نے دو افسروں کو نیلم بدر کیا تھا۔ اب مسلم کانفرنس نیلم کے غیرت مند عوام اس بد کردار شخص کو نیلم بدر کریں گے۔ محکمہ صحت نے دو دن کے اندر موصوف کو تبدیل نہ کیا تو عوام کے ردعمل کی ذمہ داری محکمہ صحت کے حکام پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :