سنٹرل چیف آرگنائزر شفیق اعوان ایڈووکیٹ کی زیر صدارت پی ایس ایف ضلع نیلم کا ایک ہنگامی اجلاس

اتوار 25 فروری 2018 16:10

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء)پی ایس ایف ضلع نیلم کا ایک ہنگامی اجلاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر آٹھمقام میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت سنٹرل چیف آرگنائزر شفیق اعوان ایڈووکیٹ اور وقار انجم آزاد ایڈووکیٹ ڈویژنل سینئر نائب صدر پی ایس ایف ڈویژن مظفرآباد ،امجد فرید ضلعی صدر پی ایس ایف نیلم نے کی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ ضلع نیلم میں انتقامی کاروائیاں روکی جائیں ورنہ حکومت کے خلاف گھیرا تنگ کریں گئے ۔

اجلاس میں پی ایس ایف ضلع نیلم کے طلباء نے کثیر تعداد میں شر کت کی جس میں طہ پایا کہ اگر حکومت نے ضلع نیلم میں انتقامی کاروائیا ں بند نہ کی تو ہم حکومت وقت کا محاسبہ کریں گے اداروں میں سیاسی بنیادوں پر تبادلے اور انتقامی کاروائیوں کو ہر گز برداشت نہیں کرینگے ن لیگ وادی نیلم کے اندر زوال کی طرف گامزن ہے بہت جلد ن لیگ کو ضلع نیلم سے روتے ہوئے بھاگنا پڑے گا ووٹ کے تقدس کی بات کا کرنے والے چالیس ہزار ووٹوں کی تذلیل کر رہے ہیں کشمیر کونسل کے پیسوں سے بنائی گئی حکومت کے خلاف عوام جلد عدم اعتماد کی تحریک پیش کرینگے پی ایس ایف ضلع نیلم تمامم لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے جن کو سیاسی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیوں کہ پی ایس ایف ضلع نیلم ہمیشہ ملازمین ،مزدوروں اور غریبوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری پی ایس ایف نیلم سلطان اکبر ،طاہر خورشید ،اظہر ہارون ،سردار ساجد ممتاز ،چوہدری اکمل ،راجہ ہاشم ،ملک زبیر ،چوہدری عامر بوکن ،وقاص میر ،ہاشم ملک ، چوہدری فریدو دیگر نے شرکت کی ۔