سابق وزیر تعلیم عبدالوحید پر الزام تراشیاں کرنا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ‘خواجہ بشیر احمد کو الزامات لگانے سے قبل سوچنا چاہیے تھا کہ شاید وہ دن یاد نہیں جب راولپنڈی کی گنج منڈی کے فٹ پاتھوں پر دو کاٹن صابن کے رکھ کر بیچا کرتا تھا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما غلام مصطفی شاہین کی بات چیت

اتوار 25 فروری 2018 16:10

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید پر الزام تراشیاں کرنا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے خواجہ بشیر احمد کو الزامات لگانے سے قبل ایک لاکھ دفعہ سوچنا چاہیے تھا کہ موصوف کو شاید وہ دن یاد نہیں جب راولپنڈی کی گنج منڈی کے فٹ پاتھوں پر دو کاٹن صابن کے رکھ کر بیچا کرتا تھا اب وہ آسمان کو چھونے کی کوشش کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما غلام مصطفی شاہین نے کہا کہ میاں عبدالوحید پر میٹرک پاس لوگوں کو بھرتی کرنے کا الزام عائد کرنے والے یہ کیوں بھول گئے کہ انھوں نے کون سے پی ایچ ڈی لوگوں کو نیلم ویلی میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ خواجہ بشیر جو اس وقت خود گزٹیڈ پوسٹ پر اسپیکر اسمبلی کے ساتھ تعینات ہے جناب کے ساتھ نویں پاس کا سرٹیفکیٹ بھی موجود نہیں انھوں نے اپنے جیسے ہیں لوگوں کو مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمدردیاں رکھنے کی بنا پر وادی نیلم کے اداروں کا بیڑہ غرق کرنے کے لئے تعینات کر رکھا ہے لہذا میں سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی مزمت کرتا ہوں اور خواجہ بشیر کو بتا دینا چاہتا ہوںکہ اگر آسمان پر تھوکنے کی کوشش کی تو خود کا تھوبڑا گند ا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :