تباہ کن زلزلہ 2005نے مظفرآباد شہر کا نقشہ تبدیل کردیا تھا،تاجروں کی محنت اور لگن سے ایک با ر پھر مظفرآباد شہر آزاد کشمیر کا سب سے خوبصورت شہر بنا ہے ،مظفرآباد کے تاجروں نے ہمشیہ شہر کے اندر خوبصورتی اور تعمیر و ترقی کو پروان چڑھایا

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مظفر آبادخواجہ اعظم رسول کا تقریب سے خطاب

اتوار 25 فروری 2018 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے کہا ہے کہ تباہ کن زلزلہ 2005نے مظفرآباد شہر کا نقشہ تبدیل کردیا تھا،تاجروں کی محنت اور لگن سے ایک با ر پھر مظفرآباد شہر آزاد کشمیر کا سب سے خوبصورت شہر بنا ہے ،مظفرآباد کے تاجروں نے ہمشیہ شہر کے اندر خوبصورتی اور تعمیر و ترقی کو پروان چڑھایا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ایم ایچ روڈ پر کوالیفائیڈ الیکٹر سٹی کا افتتاح کرنے کے موقع پر تاجروں کے ایک جمعے غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مذید کہنا تھا کہ شہر کے اندر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان،وزیر تعلیم و ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخارگیلانی کی ہدایت پر تعمیراتی کام شروع کر دئیے ہیں اور جلد شہر کے اندر میگا پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کے تاجر بلدیہ کا ساتھ دیں تو شہر کو ماڈل شہر بنا دینگے انہوں نے کہا کہ تاجر حکومت کی ریڑکی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں اور حکومت سے ہر وقت تعاون کرتے ہیں جس پر ہم تاجر برادری کے تمام تر مسائل حل کرتے ہوئے ان کو کاروبار میں وصت کے لیے وسائل بروکار لاینگے حکومت نے تاجروں کے لیے علحدہ پالیسی تیار کی ہوئی ہے جس سے تاجروں کے مسائل حل ہونگے اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ کے صدر ارم قریشی ،ملک موحید اعوان ،تاجر رہنما شفیق قریشی ،شعیب قریشی،ملک اعجاز،رفیق میر،زبیر کیانی و دیگر بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :