گوجرانوالہ، (ن) لیگ کے ایم این اے میاں طارق محمود سمیت سابق ایم پی ایز مظہر جاوید‘ غلام سرور کان لیگ چھوڑنے کا علان

اتوار 25 فروری 2018 21:00

گوجرانوالہ، (ن) لیگ کے ایم این اے میاں طارق محمود سمیت سابق ایم پی ایز ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا ‘ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے میاں طارق محمود سمیت سابق ایم پی ایز مظہر جاوید‘ غلام سرور نے ن لیگ چھوڑنے کا علان کردیاجبکہ گوجرانوالہ سے تین میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں وائس چیئرمینوں سمیت 13 یونین کونسل کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے (ن) لیگ چھوڑ دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گوجرانوالہ سے این اے 98 ‘ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے میاں طارق محمود ، سابق ایم پی ایز مظہر جاوید اور غلام سرور کا بھی (ن) لیگ چھورنے کا اعلان کردیا۔ میاں طارق محمود نے مسلم لیگ (ن) کے وزیر دفاع خرم دستگیر کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، 3 میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں وائس چیئرمینوں نے (ن) لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ 13 یونین ونسلروں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے بھی مسلم لیگ چھوڑ دی۔