پاکستانیوں نے جنوری میں 8 ارب 80 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے

گزشتہ ماہ کے 7 ارب 90 کروڑ روپے کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہے‘اعداوشمار

اتوار 25 فروری 2018 21:50

پاکستانیوں نے جنوری میں 8 ارب 80 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) پاکستانیوں نے جنوری 2018 میں 8 ارب 80 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے جو گزشتہ ماہ کے 7 ارب 90 کروڑ روپے کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہے۔

(جاری ہے)

اعداوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے 7 ماہ میں پاکستانیوں نے 48 ارب 71 کروڑ روپے مالیت کے 4 لاکھ سے زائد موبائل فون درآمد کیے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 41 ارب 80 کروڑ روپے سے 16 فیصد زائد ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2018 میں 8 ارب 80 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے جو گزشتہ ماہ کے 7 ارب 90 کروڑ روپے کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے 7 ماہ میں موبائل فون کی درآمد پر 45 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :