دبئی پولیس تمام رپورٹس کےبعد سری دیوی کاڈیٹھ سرٹیفکیٹ جاری کرےگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 فروری 2018 23:32

دبئی پولیس تمام رپورٹس کےبعد سری دیوی کاڈیٹھ سرٹیفکیٹ جاری کرےگی
دبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری 2018ء) : بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت جمیرہ ایمریٹس ٹاورہوٹل میں ہی ہوچکی تھی،اداکارہ لگژری ہوٹل کے واش روم میں تھیں کہ ان کی طبیعت بگڑی اور وہ وہاں گرگئیں،اداکارہ کوہسپتال منتقل کیا گیا لیکن سری دیوی کی موت ہوٹل کے کمرے میں ہی واقع ہوچکی تھی،دبئی پولیس پوسٹمارٹم اوردیگررپورٹس کے بعد ڈیٹھ سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی لیجنڈ ری اداکارہ سری دیوی کی ہلاکت کے 19گھنٹے بعد بھی ان کی نعش ورثاء کے حوالے نہ کی جاسکی۔دبئی حکام کے مطابق اداکارہ سری دیوی کی پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل ہوگئی ہے تاہم فرانزک رپورٹ آنے میں ابھی وقت لگے گا۔جنرل ڈیپارٹمنٹ فرانزک حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ڈیڈ باڈی کوآج ورثاء کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

کل سوموار کوہی ڈیڈ باڈی کو بھارت کیلئے روانہ کیا جاسکتا ہے۔خلیج ٹائمزکا کہنا ہے کہ اگرکسی شخص کی موت ہسپتال سے باہرواقع ہوئی ہوتوان کے تمام ٹیسٹ کیلئے چوبیس گھنٹے درکار ہوتے ہیں اسی کے پیش نظرپولیس اپنی کاروائی کررہی ہے تاکہ تمام زاویوں سے کاروائی بھی مکمل کی جاسکے۔دبئی حکام کامزید کہناہے کہ سری دیوی کی پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل ہوگئی ہے تاہم ابھی فرانزک رپورٹ میں مزید وقت لگے گا۔

اس لیے اداکارہ کے ورثاء کوآج اتوار کی رات نعش نہیں دی جاسکے گی۔دبئی حکام کامزید کہناہے کہ دبئی پولیس پوسٹمارٹم اور دیگررپورٹس کے بعد ڈیٹھ سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔کل سوموار کوشام تک سری دیوی کے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کاامکان ہے۔سری دیوی کے خون کے نمونوں کوجانچنے کیلئے لیول ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے۔سپرسٹارصحت مند اداکارہ کی موت کی کئی زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ایسے ٹیسٹ خون میں الکوحل کے لیول کوجانچنے کیلئے کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے بالی وڈ کی لیجنڈ ری اداکارہ سری دیوی کی دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی تھی۔سری دیوی اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی میں بھانجے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئی ہوئی تھیں۔جہاں 24فروری کی رات اچانک انہیں سینے کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں اور دم توڑ گئیں۔سری دیوی کے انتقال کی خبرسن کران کے پرستار اور ساتھی اداکارشدید صدمے میں مبتلا ہوگئے۔تاہم ابھی ان کی نعش دبئی سے بھارت منتقل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :